اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد میں گدھےکا گوشت برآمد ہونےکا معاملہ۔ ذرائع کے مطا بق گرفتارغیرملکی کا نام زونگ وی،حال ہی میں 90 دن کےویزےپرپاکستان پہنچا۔
گوشت کسے اورکہاں فروخت کیا جاتا تھا، اس حوالےسےکوئی دستاویزنہیں مل سکی۔
گدھوں کو کاٹنے والی جگہ سے سینکڑوں کھالیں بھی برآمد ہوئیں۔ کھالیں گوادر لےجا کر بیرون ملک ایکسپورٹ کی جاتی تھیں۔ پنجاب کےمختلف علاقوں سےشہری یہاں گدھےفروخت کرنےآتےتھے۔
چھاپے کےوقت موقع پرموجود پاکستانی افراد فرار ہو گئے تھے۔ گدھے کاٹنے والی جگہ کا مالک جیانگ لیانگ بیرون ملک ہے۔
مزید پڑھیں :امیتابھ اگلے جہان سدھار گئے،بعد مرنے کے دوبارہ زندہ ہو کر کیا بتا یا،حیران کن باتیں ،جا نئے