جرمنی (اے بی این نیوز)جرمنی میں ایف آئی ایس یو گیمز 2025: دو پاکستانی ایتھلیٹس لاپتہ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کا بڑا ایکشن۔ پاکستانی دستے میں لاپتہ کھلاڑی، نااہل کوچز اور یونیفارم کے بغیر مقابلے، پی ایس بی حرکت میں آ گیا۔
سلیکشن میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے واقعے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ ایف آئی ایس یو گیمز میں خواتین ریلے ٹیم نااہل، جوڈو ایتھلیٹ کوچ و یونیفارم کے بغیر شریک۔
تحقیقاتی کمیٹی 15 روز میں رپورٹ دے گی، پی ایس بی نے ڈی جی کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ ڈائریکٹر پی ایس بی لاہور نورش صباح کمیٹی کی چیئرپرسن مقرر۔ ٹیفکیشن کے مطا بق
ٹیم آفیشلز کا انتخاب شفافیت سے خالی، سب یونیورسٹی افسران یا ایچ ای سی ملازمین نکلے۔
دو ایتھلیٹس مقابلوں کے دوران لاپتہ یا فرار۔ دو کھلاڑیوں کے غائب ہونے کے وقت وار حالات اور ذمہ داری کا تعین کرے گی۔ خواتین کی ریلے ٹیم کی نااہلی، کوچنگ اور تیاری میں کوتاہی کا جائزہ لیا جائے گا۔
کمیٹی جوڈو کھلاڑی کو یونیفارم اور کوچ نہ دینے کے اسباب بھی تلاش کرے گی۔ پی ایس بی نے کہا ہے کہ بدانتظامی، غفلت اور بے قاعدگی پر سخت کارروائی کی سفارش متوقعہے۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں نصرا للہ رانا اور سیف الرحمان راؤ بھی شامل ہیں۔ ٹیم سلیکشن کے معیار، ڈسپلن اور لاجسٹک مسائل پر بڑے انکشافات متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں :امیتابھ اگلے جہان سدھار گئے،بعد مرنے کے دوبارہ زندہ ہو کر کیا بتا یا،حیران کن باتیں ،جا نئے