اسلام آباد (اے بی این نیوز)صحافی رضوان رضی نے ایک انٹرویو میں صحافی حسان ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے کئی سنسنی خیز دعوے کیے ہیں، جنہوں نے سیاسی و سماجی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ رضی کے مطابق، عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ لندن کے مضافات میں ایک پرتعیش محل میں منتقل ہو چکی ہیں، جبکہ ٹیریان اس وقت امریکہ میں مقیم ہے لیکن اکثر لندن کا دورہ کرتی رہتی ہے۔
انٹرویو میں رضوان رضی نے دعویٰ کیا کہ ٹیریان کی بات پاکستان کے ایک سینیٹر کے بھائی کے ساتھ طے ہو گئی تھی، جو اس وقت ایک اہم سرکاری عہدے پر فائز ہیں۔ رضی نے کہا کہ یہی سینیٹر حالیہ انتخابات میں خیبرپختونخوا سے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق، عمران خان کو خدشہ تھا کہ اگر ٹیریان کی شادی کہیں اور ہو گئی تو بیرونِ ملک موجود 21 ارب روپے سے زائد مالیت کی جائیداد پر اثر پڑ سکتا ہے، اسی لیے انہوں نے جذباتی انداز میں کہا تھا: *”آخرکار میں تیرا باپ ہوں، تیرا خیال تو مجھے کرنا پڑے گا۔”
رضوان رضی کے بقول، اگر ملک کی سیاسی صورتحال نہ بدلتی تو کچھ عرصے کے بعد یہ شادی ممکنہ طور پر مکمل ہو جاتی اور بارات وزیرِاعظم ہاؤس پہنچ جاتی۔ تاہم، قاسم سوری کی جانب سے اپوزیشن کو غدار قرار دینے اور قرارداد مسترد کرنے کے بعد یہ منصوبہ تعطل کا شکار ہو گیا۔
مزید دعوے کرتے ہوئے رضی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو ٹیریان قابلِ قبول تھیں، لیکن جمائما کے ساتھ تعلقات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کے لیے انگلینڈ کے سرکاری یا غیر سرکاری دوروں پر پابندی رہی۔ ان کے مطابق، بعد میں یہ رشتہ مکمل طور پر ختم ہو گیا اور فالو اپ نہ ہو سکا۔
پی ٹی آئی کے ایک حاضر سروس سینیٹر کے بھائی کیساتھ عمران خان کی بیٹی ٹیریان خان کی شادی خانہ آبادی طے ہوئی۔
سینئر صحافی @realrazidada نے 5 اگست سے پہلے ہی بڑی خبر بریک کر دی۔#قدم_بڑھاؤ_تحریک_چلاؤ pic.twitter.com/55wZg9eNnW— Hassaan Hashmi (@hassaanhashmii) July 26, 2025
مزید پڑھیں :چینی بحران شدت اختیار کر گیا،مارکیٹ سے چینی غائب،عوام پریشان