اہم خبریں

راول ڈیم کے سپل ویز پھر کھول دیئے گئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پانی کی سطح بلند ہونے پر راول ڈیم کے سپل ویز ایک بار پھر کھول دیئے گئے۔ لیہ میں دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث نشیبی علاقے زیر آب ۔
تونسہ پل کے گائیڈ بند پر شگاف پڑنے سے ایکسیویٹر مشین کام کے دوران دریا برد ہو گئی ۔ سیلاب سے درجنوں مواضعات۔
بستیاں۔ فصلیں اور املاک تباہ ۔ جانور خوراک نہ ملنے کے باعث مرنے لگے ۔ محکمہ موسمیات کی آج ملک کے بعض مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی۔
پی ڈی ایم اے نے کل سے 31جولائی تک مون سون کے پانچویں سپیل کاالرٹ جاری کررکھاہے۔
این ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ بارشوں کے باعث اب تک ملک میں 272 افراد جاں بحق جبکہ 655 زخمی ہوچکے۔
پنجاب میں 145 ۔ خیبرپختونخوا میں 65 ۔ سندھ میں 25 ۔ بلوچستان میں 20 ۔ اسلام آباد اورگلگت بلتستان میں 8۔ 8۔ آزادکشمیرمیں 2افراد جاں بحق ہوئے

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں