اہم خبریں

المناک بس حادثہ، 9 مسافر جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )اسلام آباد سے لاہور جانے والی مسافر بس کو چکوال میں حادثہ۔ 3بچوں سمیت 9افراد جاں بحق۔ 26زخمی۔
موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹرچینج کے قریب مسافربس ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کردیاگیا۔
جامشورو میں بھی ایم نائن موٹر وے پر کراچی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔

جاں بحق افراد میں کوچ کا کلینر اور ٹرک ڈرائیور شامل ہیں۔

مزید پڑھیں :سانحہ دیگاڑی،مقتولہ بانو بی بی ،انکے شوہر کا شناختی کارڈ ،بچوں کا ب فارم منظر عام پر آگیا

متعلقہ خبریں