اہم خبریں

چکوال ،بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق،22 زخمی

چکوال (اے بی این نیوز)چکوال میں موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹرچینج کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی 22 افراد کو ٹراما سینٹر کلرکہار اور ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا ، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی ، موٹروے پر ڈھوک سیال کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔موٹروے پولیس کے مطابق بس کا فرنٹ بایاں ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا۔ بس میں 40 افراد سوار تھے۔
مزید پڑھیں: برطانیہ: احتجاج کی دھمکی ،پنشن کی عمر 80 سال تک پہنچنے کی توقع

متعلقہ خبریں