اہم خبریں

علی امین گنڈاپور کا جیل میں قید کارکنان کےلیے مالی امداد کا اعلان

پشاور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 13 کارکنان کیلئے فی کس 10 ہزار روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ کے مطابق سردار علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں قید کارکنان سے ملاقات کی، جہاں ان کے اہلخانہ کو بھی قیدیوں سے ملاقات کی سہولت فراہم کی گئی۔ اس موقع پر کارکنان کے حوصلے بلند دکھائی دیے اور انہوں نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اپنی مکمل وابستگی کا اظہار کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ قید کارکنان میں سے چند کی رہائی آج جبکہ باقی کی رہائی پیر کو متوقع ہے، وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر تمام قانونی معاونت مہیا کی جا رہی ہے تاکہ کارکنان جلد از جلد اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے کارکنان کے اہلخانہ کو بھی مالی معاونت فراہم کی گئی ہے، جسے پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

وزیر اعلی کے پی کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کا یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف اپنی صفوں میں موجود کارکنان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی، اور ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔

دوسری جانب سیاسی مبصرین اس اقدام کو کارکنان کے اعتماد کی بحالی اور پارٹی کے اندرونی اتحاد کو مضبوط بنانے کیلئے اہم قرار دے رہے ہیں۔
مزید پڑحیں‌:حلقہ این اے 129 ، پی ٹی آئی کا کس امیدوارکو بنانے کا فیصلہ؟

متعلقہ خبریں