ریاض (اے بی این نیوز)سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں عمرہ ادائیگی کیلئے گئے پاکستانی خاندان کے7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سعودی عرب میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستانی خاندان ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا،قافلے میں شامل 13 افراد عرفات سے مدینہ منورہ کی طرف روانہ تھے کہ راستے میں پیش آنے والے حادثے نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا۔
حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 شدید زخمی ہیں جو سعودی عرب کے ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں،جاں بحق افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں اور تمام کا تعلق عمر باچا کے خاندان سے بتایا جاتا ہے ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ سعودی عرب میں ہی آج رات ادا کی جائے گی جبکہ زخمیوں کی حالت پر قریبی رشتہ دار اور دوست احباب تشویش میں مبتلا ہیں۔ سعودی عرب میں حادثے کا شکار خاندان بونیر کے علاقے ڈاگئی خدوخیل کا رہائشی ہے اور عمر باچا خاندان کے افراد 11 روز قبل سعودی عرب گئے تھے۔
مزید پڑھیں: بھارت کو وزارت خارجہ سے پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی