اسلام آباد ( اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات کی28سے31جولائی تک مزیدبارشوں کی پیشگوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28جولائی سےمون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
اسلام آبادسمیت مختلف شہروں میں وقفےوقفےسےبارش کاامکان۔
کشمیراورگلگت بلتستان میں بھی وقفےوقفےسےموسلادھاربارش متوقع۔ 29سے31جولائی کےدوران بلوچستان میں موسلادھاربارشوں کاامکان۔ 30سے31جولائی کےدوران سندھ کےبعض شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع۔
28تا31جولائی کےدوران خیبرپختونخواکےمختلف علاقوں میں بارش اورآندھی کی پیشگوئی۔دیر،چترال،سوات،شانگلہ،مانسہرہ،ایبٹ آباداوربنوں میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔
پشاور،مردان،نوشہرہ،چارسدہ،صوابی،ہنگو،کرک اورٹانگ میں موسلادھاربارشوں کاامکان ہے۔
بلوچستان کےشمال مشرقی وجنوبی حصوں میں29سے31جولائی تک بارش کی پیشگوئی۔ موسیٰ خیل،لورالائی،سبی،ہرنائی،ڈیرہ بگٹی اورکوہلومیں بارش کاامکان۔ لسبیلہ،آواران،خضدار،کوئٹہ،ژوب،قلعہ سیف اللہ میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔
مزید پڑھیں :بلوچستان سانحہ،مقتولہ ماں کے 6 سالہ بچے کا دل دہلا دینے والا بیان،ہر کوئی اشک بار