اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزارت ثقافت کے ڈائریکٹر محمد بلال کی نائب قاصد پر تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ویڈیومیں ڈائریکٹرمحمد بلال نائب قاصد کو تھپڑ مارتے ہوئے نظرآرہے ہیں،نائب قاصد وزارت کے دوسرے یونٹ سے تعلق رکھتا تھا۔
ڈائریکٹر نےکمرے میں موجودگی پر پوچھ گچھ کی،تلخ کلامی پر تھپڑ مارے۔وفاقی سیکرٹریٹ کے ملازمین نے ڈائریکٹر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،کارروائی نہ کرنے پر سوموار سے قلم چھوڑ ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔