اہم خبریں

بنوں میں دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

بنوں (اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا ہے۔بنوں کے علاقے نالہ ٹوچی پل کے قریب سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا جبکہ تھانہ ہوید کی حدود میں بارودی مواد سے رابطہ پل کو اڑادیا۔

پولیس کے مطابق جانی خیل بنوں رابطہ پل پر دہشت گردوں نے بارودی مواد نصب کیا تھا،جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے رابطہ پل کو شدید نقصان پہنچا۔پولیس نے جوابی کارروائی میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

دوسری جانب بنوں میں ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈرائیور شہید جبکہ ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا، دہشتگردوں کی تلاش اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

قبل ازیں نامعلوم افراد نے شمالی وزیرستان کے ضلع میرعلی کے علاقے ہرمز سے نجی بینک کے منیجر، سٹاف ممبر اور کوچ کے ڈرائیور کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا۔ مغویان ڈیوٹی کے بعد میران شاہ سے بنوں جا رہے تھے۔ واقعے کے بعد میران شاہ کے تمام بینک احتجاجاً بند کردیے گئے۔
مزید پرھیں: اسرائیل میں کار سوار نے 8 فوجیوں پر گاڑی چڑھادی

متعلقہ خبریں