اہم خبریں

الیکٹرک بائیک،گاڑیاں،بسیں حاصل کریں،سبسڈی پر

لاہور (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے درآمدی بلوں کو کم کرنے اور ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو فروغ دینے کے لیے ایک سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ای بائیک اسکیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے جس کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست کو کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے موجودہ بجٹ میں الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی کے لیے 9 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ حکومت الیکٹرک بائک پر 65,000 روپے کی سبسڈی دے گی

جبکہ باقی رقم بینک بغیر سود کے فراہم کریں گے۔ اسکیم کے لیے آن لائن رجسٹریشن ہوگی، اور مقررہ حد سے زیادہ درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک وہیکلز پالیسی کے تحت 2030 تک ملک میں ای بائیکس کی تعداد کم از کم 20 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔53 ہزار 950 ای رکشے، 99 ہزار 155 کاریں، 2 ہزار 238 بسیں اور 2 ہزار 996 ٹرک بھی دستیاب ہوں گے۔

اگلے 5 سالوں میں 2,213,115 ای گاڑیوں کا کل ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ملک بھر میں 40 فاسٹ چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ اسلام آباد کو الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ماڈل سٹی بنانے کا منصوبہ ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے تمام پیٹرول پمپس پر چارجنگ پوائنٹس دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں :بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، 13,500 روپے حاصل کرنے کا طریقہ کار جا نئے

متعلقہ خبریں