اہم خبریں

عمران خان نے قاسم اور سلیمان بارے بڑی بات بتا دی،ان کا کیا حق ہے وہ بھی بتا دیا

راولپنڈی (اے بی این نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ قاسم اور سلیمان میرے بچے ہیں اور اپنے والد کی رہائی کے لیے آواز اٹھانا ان کا حق ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے ایک بار پھر اپنے بیانات کو دہراتے ہوئے انہیں پی ٹی آئی کے بانی سے منسوب کرنے کا دعویٰ کیا۔

اڈیالہ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں تھی، ہمیں کل رات 12 بجے سماعت کی اطلاع ملی اور آج صرف دو وکلا کو اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آج اہل خانہ، وکلا اور میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، ہم اڈیالہ جیل کے دروازے پر ساڑھے چار گھنٹے انتظار کرتے رہے۔

علیمہ خان کے مطابق، ‘بانی نے کہا ہے کہ انہیں 22 گھنٹے سیل میں رکھا جا رہا ہے، ان کا اخبار، کتابیں اور ٹی وی بند کر دیا گیا ہے، جب کہ انہوں نے وکیل کو بتایا کہ انہیں آج ایک کتاب فراہم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :بیرسٹرگوہر اور شیر افضل آمنے سا منے،نیا محاذ کھل گیا

متعلقہ خبریں