اسلام آباد (اے بی این نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ عمران خان آئین کی بالادستی،عدلیہ کی آزادی چاہتےہیں۔ اب ہماری پارٹی کی اندرکی باتیں باہرنہیں آئیں گی۔
اب ہماری توجہ تحریک پرہے،شیرافضل مروت نےجوبانی کی فیملی کیلئےکہاوہ غلط ہے۔ تینوں بہنیں اپنےبھائی بانی پی ٹی آئی کیلئےآوازاٹھاتی ہیں۔ ہم نےڈائیلاگ بھی کیےلیکن اس کاکوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
ہماری طرف سےلچک بھی دکھائی گئی اس میں کوئی دورائےنہیں۔ ہمارےتمام ارکان قومی اسمبلی کےخلاف پرچےہیں۔ میرےاوپربھی6پرچےہیں۔ ہم پرامن احتجاج کےحق میں ہیں،اک گملا بھی ٹوٹنا نہیں چاہیے۔ ملک کی ایک سیاسی جماعت کوتنہاکیاجارہاہے۔
اب بہت ہوایہ جمہوریت کےلیےنقصان دہ ہے۔ آج سماعت کےدوران وکیل اوربانی کی فیملی بھی نہیں جاسکی۔
