اہم خبریں

عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اہم اور سخت ترین پیغا م جاری،وضو کیلئے دیا جانے والا پانی گندا ہونے کا ا نکشاف اور شکوہ

راولپنڈی (اے بی این نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ 5 اگست کے احتجاج کی کوئی رفتار نظر نہیں آئی، جس نے پارٹی میں دھڑے بندی کی اسے نکال دوں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمران خان کے اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ پوسٹ کی گئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اہم پیغام!!! پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی شخصیت کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہوا جیسا میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

نواز شریف نے اربوں کی کرپشن کی لیکن انہیں ہر سہولت کے ساتھ جیل میں رکھا گیا۔ کسی سیاسی رہنما کی بیگناہ غیر سیاسی بیوی کو اس طرح جیل میں نہیں ڈالا گیا
جس طرح بشری بیگم کو کیا گیا ہے۔ میں ملکی تاریخ کی سخت ترین جیل کی سزا صرف اور صرف اپنی قوم اور آئین کی بالادستی کے لیے کاٹ رہا ہوں۔

ظلم اور فسطائیت کی دنیا ایسی ہے کہ مجھے وضو کے لیے دیا جانے والا پانی بھی گندا ہے اور اس میں مٹی ہے جس سے کوئی انسان وضو نہیں کر سکتا۔ میری کتابیں جو میرے گھر والوں نے جیل حکام کو پہنچائی ہیں وہ کئی ماہ سے نہیں دی گئیں۔

ٹی وی اور اخبارات بھی بند ہیں۔ میں بار بار پرانی کتابیں پڑھ کر وقت گزارتا رہا ہوں لیکن اب وہ سب ختم ہو چکی ہیں۔ میرے تمام بنیادی انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔

قانون اور جیل مینوئل کے مطابق مجھے ایک عام قیدی کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جاتی۔ بار بار کہنے کے باوجود مجھے اپنے بچوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
میری سیاسی ملاقاتوں پر بھی پابندی ہے اور مجھے صرف اپنی پسند کے لوگوں سے ملنے کی اجازت ہے اور دیگر ملاقاتیں بند ہیں۔

میں واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اس وقت پارٹی کے ہر فرد کو اپنے تمام اختلافات بھلا کر صرف اور صرف 5 اگست کی تحریک پر توجہ دینی چاہیے۔

مجھے اس وقت اس تحریک میں کوئی رفتار نظر نہیں آ رہی۔ میں 78 سالہ نظام کے خلاف جنگ لڑ رہا ہوں

جس میں میری کامیابی یہ ہے کہ عوام تمام تر جبر کے باوجود میرے ساتھ کھڑے ہیں۔ 8 فروری کو عوام نے جس طرح پی ٹی آئی پر اعتماد کیا اور آپ کو بغیر کسی نشان کے ووٹ دیا، عوام کی آواز بننا سب کا فرض ہے۔

اگر اس وقت پی ٹی آئی کے ارکان آپس میں اختلافات میں پڑ کر وقت ضائع کرتے ہیں تو یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت فعل ہے۔ جو بھی پارٹی میں دھڑے بندی کرے گا اسے نکال دوں گا۔
میں اپنی نسلوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہا ہوں اور اس کے لیے قربانیاں دے رہا ہوں، اس لیے پارٹی میں اختلافات پیدا کرنا میرے مقصد اور وژن کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

فارم 47 حکومت نے چھبیسویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے مفلوج کر دیا ہے۔ چھبیسویں ترمیم کے تحت عدالتوں سے ٹاؤٹ ججوں کے ذریعے آنے والے سیاہ فیصلے آپ سب کے سامنے ہیں۔

ہمیں عدلیہ کو آزاد کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کرنی چاہیے کیونکہ آزاد عدلیہ کے بغیر کسی ملک یا قوم کی بقا ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں :بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، 13,500 روپے حاصل کرنے کا طریقہ کار جا نئے

متعلقہ خبریں