اہم خبریں

نور مقدم کیس،مجرم ظاہر جعفر بارے اہم انکشافات،والدین کا حتمی قدم اٹھانے کا فیصلہ ،جا نئے کیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر صحت مند قرار، ذرائع کے مطابق ظاہر جعفر کی نفسیاتی و نیورولوجیکل جانچ نارمل ہے۔
ظاہر جعفر کا معائنہ پمز کے دو رکنی میڈیکل بورڈ نے21 جولائی کو کیا۔
ظاہر جعفر کا طبی معائنہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست پر کیا گیا۔ پمز کے ماہر امراض نفسیات اور نیورو نے ظاہر جعفر کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ظاہر جعفر ذہنی و نفسیاتی طور پر مکمل صحت مند، مزاج نارمل پایا گیا۔
ظاہر جعفر میں نفسیاتی بیماری یا دماغی خرابی کے شواہد نہیں ملے۔ ظاہر جعفر کے لواحقین رحم کی اپیل دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ظاہر جعفر نے رحم کی اپیل کیلئے نفسیاتی معائنہ کی درخواست دی تھی۔

مزید پڑھیں :بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، 13,500 روپے حاصل کرنے کا طریقہ کار جا نئے

متعلقہ خبریں