مستونگ (اے بی این نیوز)سیکیورٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن ،3 دہشتگرد ہلاک ،آئی ایس پی آر کے مطابق
فائرنگ کے تبادلے میں میجر زیاد سلیم اور سپاہی نظم حسین شہید۔
آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ۔
ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن ۔
سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کی ستائش۔ فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر وزیراعظم کی فورسز کو خراج تحسین۔
وزیراعظم کاشہید ہونے والے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کو خراج عقیدت۔ وزیراعظم کہا کہ میجر زیاد اور سپاہی ناظم نے جان کی پرواہ کیے بغیر دشمن کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
وزیراعظم کی شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت۔
پوری قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں :بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، 13,500 روپے حاصل کرنے کا طریقہ کار جا نئے