اہم خبریں

BISE کے نتائج،پوزیشن ہو لڈرز میں تقریب تقسیم انعامات

راولپنڈی (اے بی این نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی میں میٹرک کے سالانہ امتحان 2025 کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی۔ پوزیشن ہولڈرز کے لئے پرائز ڈسٹریبیوشن کی مرکزی تقریب فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت۔ تقریب میں چیئرمین بورڈ محمد عدنان خان کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان سمیت دیگر ارکان اسمبلی کی شرکت ۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات کے درمیان میڈلز اور انعامات تقسیم کئے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ تمام کامیاب اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے طلبہ وطالبات کو لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ دی۔ شفافیت کی بنیاد پر نتائج کا انعقاد یقینی بنایا گیا ہے۔ شفافیت کے لیے امتحانی سسٹم کو ڈیجیٹلائیز کیا گیا ہے۔

تعلیمی میدان میں اصلاحات وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجیحات ہیں۔
آر آئی سی، آر آئی یو، میٹرو، سکولوں ،کالجوں کی تعمیر اور ترقیاتی کام مسلم لیگ نواز کا کریڈٹ ہے۔ ملک ابرار احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جدت کے تقاضوں کے مطابق شعبہ تعلیم میں اصلاحات لارہی ہیں۔
تعلیم کے تسلسل کو آسان بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب نے بچوں کو سکالرشپ اور لیپ ٹاپ دیئے۔

مزید پڑھیں :دو ماہ میں ملک کی پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ العمل ہو جائے گی، اویس لغاری

متعلقہ خبریں