اہم خبریں

بلوچستان میں دو انسانوں کے قتل پر خاموش نہیں رہیں گے، پلوشہ خان

مری (اے بی این نیوز) پی پی رہنما سینیٹر پلوشہ خان اور سینیٹر قرۃ العین مری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے پلوشہ خان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان میں خاتون کے بہیمانہ قتل پر مذمت کرتی ہے۔
اس لاقانونیت کو اگر برقرار رہنا ہے تو عدالتوں کو تالے لگا دیں۔ چئیرمین بلاول بھٹو نے سب سے پہلے اس سانحہ کی مذمت کی۔ سندھ میں ایک اونٹنی کی ٹانگ کٹنے پر آواز اٹھائی گئی۔
بلوچستان میں دو انسانوں کے قتل پر خاموش نہیں رہیں گے۔
سنا ہے کہ پی ٹی آئی 5 اگست کو مینار پاکستان جلسہ کرے گی، قر ۃ العین مری نے کہا کہ نالوں پر تجاوزات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ سوات واقعہ کے ذمہ داران کو سزائیں ملنی چاہیے۔
ان ذمہ داریاں نے جان بوجھ کر لوگوں کو مرنے دیا ۔
سندھ میں بنائے گئے لاکھوں گھر سیلاب سے نہیں گریں گے۔ کے پی میں احتساب کا نام ونشان نہیں ہے۔ کے پی والوں کو کوئی پوچھنے والا سوال کرنے والا نہیں ہے ۔ برساتی نالوں پر تجاوزات کو روکنا ہوگا۔
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اتنے سال بعد کیوں آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں :مسافر طیارہ گر کر تباہ،تمام مسافر ہلاک

متعلقہ خبریں