اہم خبریں

ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی (اے بی این نیوز)کرنسی مارکیٹس میں مسلسل مہنگے ہوتےڈالر کو ریورس گیئرلگ گیا،چند گھنٹے میں ڈالر قدر ایک روپے گرگئی۔

انٹربینک میں ڈالردو روزمیں 284 روپے 97 پیسےسے گرکر 284 روپے 25 پیسے پرآگیا،اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج ڈالر 288 روپے 30 پیسے سےگرکر 287 روپے 30 پیسے پر آگیا،دو روزمیں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.30 روپےگر چکی ہے۔

چیئرمین ای کیپ ملک بوستان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا حوالہ ہنڈی کےخلاف آپریشن جاری ہےڈالر مزید گرے گا،اسٹیٹ بینک نےبھی انٹر بینک سےخریداری روک دی ہےاب ڈالر اور سستا ہوگا،عوام ڈالرز نا خریدیں بلکہ فروخت کردیں ڈالر مزید نیچےآسکتا ہے،جس کو ڈالرز درکار ہیں ہم سے لے سکتے ہیں کوئی قلت نہیں۔ملک بوستان نے 22 جولائی کو اسلام آباد میں ڈالر کے حوالے سے اہم شخصیت سےملاقات کی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار آٹھ سو سے زائد پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے ۔

سکردو کے علاقے کندوس میں کلائوڈ برسٹ ، درجنوں مکانات اور دکانیں منہدم ، رابطہ پل بہہ گیا

متعلقہ خبریں