سکردو(نیوز ڈیسک)سکردو کے علاقے کندوس میں بھی کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔
سیلابی ریلے کی زد میں آ کر درجنوں مکانات ، دکانیں اور دو مساجد منہدم ہو گئیں، علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ، رابطہ پل سیلاب میں بہنے سے سیاحوں سمیت متعدد افراد پھنس گئے۔
دوسری جانب بابوسر ٹاپ پر سیلاب میں جاں بحق ہونے والی خاتون ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے سیلاب میں لاپتہ ہونے والے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 روز بعد مل گئی۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ شاہراہ بابو سر پر سرچ آپریشن میں متعدد گاڑیاں اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 4 افرادکی لاشیں نکال لی گئی ہیں ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سرچ آپریشن کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی افواج میں مشترکہ سرحد کے متنازع علاقے میں جھڑپیں، متعدد ہلاک