اہم خبریں

لاہور، میٹرک کے نتائج 2025 کا باضابطہ اعلان کردیا گیا

لاہور(اے بی این نیوز)لاہور میٹرک کے نتائج 2025 کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ۔بوررڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے آج 24 جولائی 2025 کو صبح 10بجے میٹر ک جماعت کا نتیجہ 2025 کا باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے۔ لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے طلباء اب اپنے نتائج آن لائن یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔
BISE لاہور کلاس 10 ویں کا نتیجہ 2025 کیسے چیک کریں۔
لاہور بورڈ میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنیوالوں کا اعلان گزشتہ روز کر دیا گیا تھا جس میں حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن مشترکہ طور پر نور الہدیٰ اور حاجی ابو زر تنویر نے حاصل کی، دونوں نے 1188 نمبر حاصل کیے۔ محمد علی 1187 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

آن لائن: biselahore.com پر جائیں “نتائج” سیکشن پر جائیں لاس 10 کو منتخب کریں اپنا رول نمبر درج کریں اور جمع کروائیں
SMS: موبائل ٹیکسٹ کے ذریعے اپنا رول نمبر 800291 پر بھیجیں۔
ہیلپ لائن: کسی بھی پوچھ گچھ کے لیے BISE لاہور سے +92‑ 42‑99200192 ‑197 پر رابطہ کریں۔

200 یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے بُری خبر

متعلقہ خبریں