کراچی(اے بی این نیوز)ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 3 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 700 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 64 ہزار 900 روپے تک جا پہنچی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 3 ہزار 171 روپے اضافے سے 3 لاکھ 12 ہزار 842 روپے ہو گئے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 917 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 86 ہزار 782 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ قیمت میں 46 روپے اور 10 گرام کی قیمت میں 39 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمتیں بالترتیب 4 ہزار 81 روپے اور 3 ہزار 498 روپے ہوگئیں۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 37 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 424 ڈالر ہو گئی۔
اسلام آباد: لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس، سابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری