راولپنڈی (اے بی این نیوز) 26 نومبر کے مقدمات میں بانی پی ٹی ائی سمیت علی امین گنڈا پور اور اعظم سواتی پی ٹی ائی کی دیگر قیادت بشری بی بی علیمہ خان بھی شامل ہیں۔ پراسیکیوٹر انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت ظہیر شاہ نے فوری سماعت کی درخواست دائر کی تھی۔
نومبر 2024 کے احتجاج کے 3 مقدمات کی جلد سماعت کی استدعا منظور۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 25 جولائی کو سماعت مقرر کر دی ۔ عدالتی عملہ نے ملزمان اور وکلاء کو نوٹس جاری کر دیئے ۔
پراسیکیوشن نے جج امجد علی شاہ کے روبرو درخواست دائر کی تھی ۔ نومبر 2024 احتجاج کے 3 مقدمات میں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ۔ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔
ملزمان میں عارف علوی ، علی امین گنڈا پور شاہد خٹک ، خالد خورشید شامل ۔ فیصل امین ، وہاب علوی ، حماد اظہر ، عمر ایوب ، شہریار ریاض اور اسد قیصر بھی شامل ۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل ، آج سے چھاپے شروع کر دیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں قانون اور آئین کی عزت نہیں کی جاتی،شاہدخاقان عباسی