راولپنڈی ( اے بی این نیوز )ڈی ایچ اے میں گزشتہ روز باپ بیٹی کے بہہ جانے کا واقعہ ۔ ابھی تم باپ بیٹی کی نعشیں نہ مل سکیں، تلاش جاری ہے اور اب جدید ترین طر یقے اپنا ئے جا رہے ہیں تاکہ کسی نہ کسی صورت ان کو تلاز کیا جاسکے۔
بوٹ کے ذریعے میٹل ڈیٹیکٹر لگا کر سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسرے روز بھی ریسکیو ٹیموں کو کوئی کامیابی نہ مل سکی ۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5سے سواں آنیوالے نالے کی سرچنگ مکمل کر لی گئی ۔ ریسکیو کے غوطہ خور ٹیمیں تیراکی کے ذریعے باپ بیٹی کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں۔
چار مختلف طریقوں سے باپ بیٹی کا سراغ لگانے کی کوشش جاری ہے۔ سکوبا ڈائونگ،میگنیٹک سرچ،بورڈ کے زریعے پٹرولنگ،دریائے سواں کے کنارے پیدل سرچنگ بھی کی جارہی ہے۔
نیوی کے غوطہ خور،ایس ایس جی کمانڈوز اور پاک آرمی کے جوان نے بھی کشتی کے ذریعے سرچنگ شروع کر دی ۔
میٹل ڈیٹیکٹر کے زریعے گاڑی کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ۔ سواں پل سے ڈائون سٹریم گورکھپور کی جانب چار ٹیموں کا سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پانی کی سطح زیادہ ہونے کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ورثاء پر ایک ایک لمحہبھاری گزر رہا ہے۔ باپ بیٹی گزشتہ روز صبح 8بجے گھر کے باہر سے نالے میں بہہ لے گیا تھا۔
مزید پڑھیں :عارف علوی ، علی امین گنڈا پور ،شاہد خٹک،حماد اظہر ، خالد خورشید کے وارنٹ گرفتاری جاری، چھاپے شروع