اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر د یئے۔
عدالت کا عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ کیس سے بانی پی ٹی ائی، زرتاج گل و دیگر بری ہو چکے۔ عمران اسماعیل کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس کی سماعت کل ہوگی۔
عمران اسماعیل کو تھانہ بارہ کہو میں توڑپھوڑ دفعات کے تحت مقدمہ میں نامزد کیاگیاتھا۔
مزید پڑھیں :ڈی ایچ اے راولپنڈی میں سیوریج کا نظام نہیں تعمیرات کیسے ہوئیں،متعلقہ حکام کو بلاناچاہیے، شیری رحمان