اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے ٹیکس نادھندگان کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیا. خبردار ہوشیار!ٹیکس اداکرلیں ورنہ گاڑیاں بند ہونگی،محکمہ ایکسائزنے رعایتی پیریڈ میں ڈیفالٹرز کیخلاف ہفتہ میں2روزکارروائیوں کافیصلہ کر لیا۔
محکمہ ایکسائزکی جانب سے نان رجسٹرڈ،بڑےڈیفالٹرز،نان کسٹم پیڈاورجعلی نمبرپلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈائریکٹرموٹرزشاہدگیلانی نے7مختلف پوائنٹس پرای ٹی اوزکی سربراہی میں ناکہ بندی کا مراسلہ جاری کیا ہے،ڈائریکٹرموٹرز کے مطابق دوسال یا اس سےزیادہ ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرگاڑیوں کوفوکس کیاجائےگا۔
شاہد گیلانی نے بتایا ہے کہ نان کسٹم پیڈ ،نان رجسٹرڈاورجعلی نمبرپلیٹس والی گاڑیوں کوبندکیاجائےگا،رواں مالی سال والی ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کوآگاہی دی جائےگی۔ 31جولائی تک رواں مالی سال کی ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کو 10فیصدرعایت دی جارہی ہے۔
ملک بھر میں بارشوں سے اموات 245 ہو گئیں،رپورٹ جاری