پاکپتن(اے بی این نیوز) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاورمانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا اور فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملازم کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔
فریقین نے علاقہ مجسٹریٹ مسعود احمد فریدی کی عدالت میں صلح کا بیان ریکارڈ کروا دیا، موسیٰ مانیکا کوعدالت میں پیش کیا گیا جہاں صلح ہونے پرعدالت نے ان کی ضمانت منظورکرلی۔
پاکپتن پولیس کے ترجمان کے مطابق عدالت نے آج پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کررکھا تھا، فریقین کی رضا مندی کے باوجود مقدمے کا باقاعدہ ٹرائل ہو گاجو قانونی تقاضوں کے تحت مکمل کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ چند روز پہلے سابق خاتون بشری بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نےکام میں تاخیر کرنے پر فائرنگ کرکے اپنے ملازم کو زخمی کردیا تھا۔