لاہور(اے بی این نیوز)سابق گورنرپنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں اظہر انتقال کرگئے۔
فیملی ذرائع کے مطابق میاں اظہر کچھ عرصے سے علیل تھے۔
سینئر سیاستدان میاں اظہر لاہور سے رکن قومی اسمبلی بھی تھے۔ وہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد ہیں۔
میاں اظہر لاہور کے میئر بھی رہے، بعد ازاں وہ مسلم لیگ ن کی جانب سے گورنر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے، انہیں مسلم لیگ ق کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔
میٹرک رزلٹ 2025,آج پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے ناموں کا اعلان