اہم خبریں

میٹرک رزلٹ 2025,آج پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے ناموں کا اعلان

لاہور (اے بی این نیوز)لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کل یعنی 24 جولائی 2025 کو میٹرک کے سالانہ امتحانات کا رزلٹ جاری کرے گا۔ بورڈ ذرائع کے مطابق رزلٹ صبح 10 بجے آن لائن دستیاب ہوگا، جبکہ طلبہ اپنے رول نمبر کے ذریعے رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ یا ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی حاصل کر سکیں گے۔

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق بورڈ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور نتائج شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر جاری کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پوزیشن ہولڈرز کے نام بورڈ ایک روز قبل یعنی آج شام 6 بجے ایک خصوصی تقریب میں جاری کرے گا۔

مزید معلومات کے لیے طلبہ لاہور بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں۔

متعلقہ خبریں