اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف ان سزاؤں کو مسترد کرتی ہے،شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واضح الفاظ میں ان سزاؤں کو مسترد کرتی ہے۔ جن مقدمات میں ضمانتیں منسوخ ہوئیں، ان میں سازش کا ذکر ہی نہیں۔
5 زخمی اہلکاروں کا دعویٰ، پیش صرف 3 کو کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے خود اعتراف کیا کہ جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کیا۔ ہر جگہ مختلف تعداد میں سازشی شامل کیے گئے، مقدمات میں تضاد۔ نہ کوئی CDR، نہ کوئی CCTV فوٹیج، صرف میں نے سنا پر سزا سنائی گئی۔
ایف آئی آر میں ڈنڈے بعد میں ملنے کا ذکر، واقعے کے 30 دن بعد۔ توڑ پھوڑ کا الزام گاڑیوں پر مگر گاڑیاں عدالت میں پیش ہی نہیں کی گئیں۔ انسپکٹر احرام میں ویڈیو لنک پر پیش ہوا، خود کہا حلف نہیں لیا۔
ایک کارکن کو CDR کی بنیاد پر سزا دی گئی، مگر وہ اس وقت سیالکوٹ میں موجود تھا۔
مزید پڑھیں :حماداظہرکووالدمرحوم میاں اظہرکےجنازےمیں آنےکی اجازت ہونی چاہیے،راناثنااللہ

مزید پڑھیں :74 سالہ کینسر سروائیور ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10 سال کی سزا،وفا داری کی سزا ہے،عالیہ حمزہ

متعلقہ خبریں