اہم خبریں

پی ٹی آئی کا بڑا ریلیف مل گیا،اہم ترین راہنما بری،جا نئے تفصیلات

لاہور (اے بی این نیوز) سانحہ 9 مئی سے متعلق جلاؤ گھیراؤ کے مشہور مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، حمزہ عظیم سمیت 5 ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا۔ عدالت نے یہ فیصلہ شیرپاؤ پل کیس میں سنایا، جو کہ سانحہ 9 مئی کے دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں سے ایک اہم واقعہ تھا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق مقدمے میں پیش کیے گئے شواہد اور گواہان کے بیانات میں ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آ سکے، جس کے بعد عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر بریت کا حکم جاری کیا۔ اس مقدمے میں شاہ محمود قریشی پر الزام تھا کہ وہ مبینہ طور پر احتجاج کی منصوبہ بندی میں شامل تھے، تاہم عدالت نے شواہد کی غیر موجودگی میں انہیں کلین چِٹ دے دی۔

یاد رہے کہ سانحہ 9 مئی کو پاکستان بھر میں فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد متعدد رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دہشتگردی سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے ان مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیا تھا۔

بری ہونے والے دیگر افراد میں حمزہ عظیم کے علاوہ تین مزید کارکنان شامل ہیں، جنہیں طویل قانونی عمل کے بعد بالآخر رہائی مل گئی ہے۔

مزید پڑھیں :سیاسی ہلچل میں تیزی،رابطے تیز،غیر فعال ایم ایم اے کو متحرک کرنے کی کاوشیں،اہم ملاقاتیں

متعلقہ خبریں