اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) مذہبی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کیلئے کاوشیں تیز ۔ مولانا فضل الرحمان کی غیر فعال متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں سے رابطے۔ ذرائع کے مطابق ۔ سربراہ جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل کی سربراہ اسلامی تحریک علامہ ساجد نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ۔
سربراہ جے یو آئی کی جمیعت اہلحدیث کے سربراہ حافظ عبد الکریم اور مولانا اویس نورانی سے بھی ٹیلیفونک رابطے۔ مولانا فضل الرحمان نے متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کرلیا۔
غیر فعال متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں کے آپسی رابطے میں ایم ایم اے بحالی سمیت دیگر امور زیر غور آئینگے۔
مولانا فضل الرحمان، علامہ ساجد نقوی، حافظ عبد الکریم اور مولانا اویس نورانی کے درمیاں آج اہم ملاقات ہوگی۔ تاحال جے یو آئی کی طرف سے جماعت اسلامی کو مدعو نہیں کیا گیا۔
جمیعت علمائے پاکستان کے دوسرے ڈھڑے ابوالخیر محمد زبیر بھی تاحال ملاقات میں مدعو نہیں۔ متحدہ مجلس عمل کی فعالیت، غیر فعالیت کے اسباب سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔
ابھی یہ ابتدائی مشاورت ہے، قبل از وقت کچھ نہیں کہہ سکتے۔ چار بڑی مذہبی سیاسی شخصیات کا اکٹھ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کیساتھ غزہ اور خطے کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔
مزید پڑھیں :بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسرےٹی20، میں بھی شکست دیدی