اہم خبریں

9مئی نہ کوئی افسانہ تھااورنہ ڈرامہ ہے وہ ایک حقیقت ہے،راناثنااللہ

لاہور ( اے بی این نیوز)راناثنااللہ نے کہ ا ہے کہ اس بات پرخوشی کااظہارنہیں کرسکتاکسی کارکن کوسزاہو۔ 9مئی نہ کوئی افسانہ تھااورنہ ڈرامہ ہے وہ ایک حقیقت ہے۔
ایک جماعت نےریاست کےدفاعی ادارےپرحملہ کیا۔
لاہوراورپشاورمیں کسی کےگھرکوآگ لگائی گئی سب جانتےہیں۔ راولپنڈی میں کس ادارےکےہیڈکوارٹرکےاوپرحملہ ہوا۔ میانوالی ائیربیس پرحملہ کیاگیااورشہیدکےمجسمےکی بےحرمتی کی گئی۔
9مئی حقیقت ہےاگرسزا نہ ہوئی توریاست مذاق بن جائےگی۔
پی ٹی آئی سیاسی جماعت بنے اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کرے۔ سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔
اگر انتہا پسندی کے راستے پر چلیں گے تو نقصان ہوگا۔ باہمی رابطے اور بات چیت سے معاملات بہتر بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :5اگست کا دن قریب آتے ہی اہم فیصلے متوقع ہیں ،نیاز اللہ نیازی

متعلقہ خبریں