ڈھاکہ ( اے بی این نیوز) بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسرےٹی20، میں بھی شکست دیدی، بنگلہ دیش نے پہلی بار پاکستان کے خلانف یہ سیریز جیت لی ہے۔
پاکستان کو دوسرے ٹی20 میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست۔ بنگلہ دیش نےپاکستان کو8رنزسےہرادیا۔ 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 125 رنز بنا سکی ۔
بنگلہ دیش کوسیریزمیں0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف 51 ، عباس آفریدی 19 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
قبل ازیں دوسراٹی20،بنگلہ دیش کاپاکستان کوجیت کیلئے134رنزکاہدف۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلےکھیلتےہوئے133رنزپرآؤٹ ہوگئی تھی۔
بنگلہ دیش کی جانب سےذاکرعلی55رنزبناکرٹاپ سکوررہے۔
مہدی حسن نے33اورپرویزحسین نے13رنزبنائے۔ ڈھاکہ:لٹن داس اورریشادحسین نے8،8رنزبنائے۔ پاکستان کےسلمان مرزا،احمددانیال اورعباس آفریدی نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی ڈی سی کو انٹر پروونشل کوآرڈینیشن ڈویژن کے ماتحت کر دیا گیا