اہم خبریں

5اگست کا دن قریب آتے ہی اہم فیصلے متوقع ہیں ،نیاز اللہ نیازی

اسلام آباد(اے بی این نیوز  ) نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ 5اگست کا دن قریب آتے ہی اہم فیصلے متوقعہیں ۔ شاہ محمود قریشی کی مزید سزائیں بھی آ سکتی ہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ہم کسی نقصان یا فائدے کے نہیں، اصولی مؤقف پر کھڑے ہیں۔ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ سزا ہو یا دباؤ، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
سوات واقعے پر ان کا مؤقف سب نے سنا۔
حکومتیں گرانا ان کا معمول بن چکا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن اختیار ولی نے کہا کہ نو مئی ایک حقیقت ہے، اس کے پیچھے پی ٹی آئی تھی۔ ریاستی اداروں پر حملے کسی صورت قبول نہیں۔
ہم کسی سیاسی کارکن کی سزا پر خوش نہیں۔
عدالتیں فیصلے دے رہی ہیں، ہمارا کام فیصلہ دینا نہیں۔ نو مئی کی تباہی سب کے سامنے موجود ہیں۔ ریڈیو پاکستان کو آگ لگانے والا آج وزیر ہے۔ جنہوں نے توڑ پھوڑ کی، عدالت میں ان کے خلاف فیصلے ہونے چاہئیں۔
اگر کسی کے خلاف ثبوت نہیں، وہ ضرور بری ہو گا۔ عدالتیں فیصلہ کریں گی، الزامات کافی نہیں۔ اخلاقی طور پر سب کچھ خود دیکھا، ثبوت عدالتوں میں موجود ہیں۔
ہمیں بہادری سے سچ بولنا ہوگا، چاہے کوئی بھی ہو۔

مزید پڑھیں :مون سون بارشیں،جا نئے آج تک کتنے لوگ سیلاب سے جان کی بازی ہار گئے

متعلقہ خبریں