اہم خبریں

ڈی ایچ اے اسلام آباد فیز 5 میں 11 گھنٹے قبل سیلابی پانی میں بہہ جانے والے کرنل اور ان کی بیٹی کا پتہ نہیں چل سکا

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) 11 گھنٹے گزر گئے، ڈی ایچ اے میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے کرنل اور ان کی بیٹی کا پتہ نہیں چل سکا۔
11 گھنٹے گزرنے کے باوجود اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

کرنل (ر) قاضی اسحاق روزانہ اپنی ڈاکٹر بیٹی کو سوسائٹی کے گیٹ پر ڈراپ کرتے تھے۔ ڈی ایچ اے اسلام آباد کے فیز 5 میں سیلابی پانی میں بہہ جانے والے کار سواربد قسمت باپ بیٹی کی تلاش جاری ۔
واقعہ علی الصبح گلی نمبر 72۔ سیکٹر اے میں پیش آیا۔ ۔ 62 سالہ کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی بیٹی کے ساتھ گھر سے نکلے تھے۔ ۔ دونوں باپ بیٹی گاڑی سے مدد کے لئے پکارتے رہے۔

اسحاق قاضی نے گاڑی بند ہونے پر سٹارٹ کرنے کی کوشش کی تو پانی کا ریلا پہنچ گیا۔ ۔ کھنہ کی کرسچن کالونی میں کی بچی نالے میں گر گئی۔
آج صبح کرنل اسحاق قاضی اپنی 25 سالہ بیٹی کے ساتھ سرمئی رنگ کی کار میں گھر سے نکلے تھے کہ پانی کی وجہ سے گاڑی رکی اور دوبارہ اسٹارٹ نہ ہوئی۔

کرنل (ر) اسحاق قاضی گاڑی اسٹارٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ پانی کا بہاؤ بڑھ گیا جس کے باعث دونوں باپ بیٹی طوفانی نالے میں بہہ گئے۔
سیلابی ریلا گاڑی کو سوسائٹی کے فیز فائیو کے نالے کی طرف لے گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے باپ بیٹی گاڑی سمیت نظروں سے اوجھل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کرنل اسحاق کی گاڑی میں ٹریکر نصب نہیں تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنل (ر) اسحاق کے موبائل کی آخری لوکیشن گزشتہ رات 8 بجکر 15 منٹ پر تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کار ڈرائیور کرنل (ر) اسحاق اور ان کی بیٹی برساتی نالے میں تیرتے وقت مدد کے لیے چیختے رہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پانی میں موجود کرنل (ر) اسحاق اور ان کی بیٹی کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پولیس، ہاؤسنگ سوسائٹی کا عملہ، ریسکیو 1122 اور غوطہ خوری کی ٹیم انہیں تلاش کر رہی ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز فائیو کے نالے میں بہہ جانے والی کار کا بمپر مل گیا ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز آٹھ میں پانی داخل ہو گیا ہے جبکہ ملحقہ دیہات میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں :بارشیں،سیلاب،شاہراہ بابوسربدستوربند،پانی گھروں میں داخل

متعلقہ خبریں