اہم خبریں

سی پیک اب دوسرےمرحلےمیں داخل ہورہاہے،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )وزیراعظم کی زیرصدارت چینی باشندوں کی سیکیورٹی انتظامات سےمتعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ
ملک بھرمیں چینی باشندوں کی سیکیورٹی موثربنانےکیلئےمتعدداقدامات کیےجارہےہیں۔
سیف سٹی منصوبےبڑھتی ہوئی استعدادکی بہترین مثال ہیں۔ پورےملک میں عالمی معیارکےمطابق سیف سٹی منصوبےتعمیرکیےجارہےہیں۔ چین کےساتھ بھائی چارےپرمبنی تاریخی تعلقات ہیں۔
چینی بھائیوں کاتحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کاانتہائی اہم مشترکہ منصوبہ ہے۔ سی پیک اب دوسرےمرحلےمیں داخل ہورہاہے۔ دونوں ملکوں کےدرمیان بزنس ٹوبزنس طرزپرمعاملات طےکیےجائیں گے۔
ملکی معیشت میں چینی کمپنیوں کااعتمادہمارےمعاشی مستقبل کیلئےانتہائی اہم ہے۔

مزید پڑھیں :بارشیں،سیلاب،شاہراہ بابوسربدستوربند،پانی گھروں میں داخل

متعلقہ خبریں