اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ان ڈرائیو نے راولپنڈی اسلام اباد میں لوٹ مار کا ایک بازار گرم کر رکھا ہے حالیہ دنوں میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا جس سے یہ بات واضح طور پر سامنے آگئی ہے کہ ان ڈرائیو چلانے والے ڈرائیور مسافروں کی سہولیات کم اور لوٹ مار اور ڈکیتی میں زیادہ ملوث پائے جا رہے ہیں۔
آٹھ جولائی 2025 کو ایک واقعہ میں ایک خاتون نے ان ڈرائیو کرائی اور اسے کچھ درزی سے کپڑے لانے کے لیے کہا گیا اور 80 ہزار روپے کی یہ خطیر رقم کے کپڑے تھے ڈرائیور نے یہ اٹھانے اور اچانک فون بند کر دیا اور خود غائب ہو گیا اور تمام چیزیں چوری کر کے رفو چکر ہو گیا ۔
جب خاتون نے ان ڈرائیو کے آفس سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم صرف اسڈرائیور کا اکاؤنٹ بلاک کر سکتے ہیں اور انہوں نے کوئی خاطر خواہ مدد نہیں کی جس پر خاتون انتہائی مایوس ہوئی اور اس نے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا رابطہ کرنے کے بعد پولیس نے کاروائی شروع کر دی لیکن کمپنی کی جانب سے انتہائی مایوس کن رویہ پیش آیا ہے۔
اس کی وجہ سے مارکیٹ میں ان ڈرائیو میں لوگ بیٹھنے سے اب خوف کھانے لگے ہیں معلوم ہوا ہے کہ ان ڈرائیو کا ڈرائیور جس کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے مبینہ طور پر ڈرائیونگ کے دوران ایک خاتون مسافر سے اس نے بدتمیزی بھی کی یہ بات بھی بہت زیادہ سامنے آرہی ہے۔
کہ ایسے واقعات گاڑیوں میں رونما ہونے کی وجہ سے خواتین اپنے اپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگی ہیں ۔ مارکیٹ میں مسافروں نے اس وقت ان ڈرائیو میں سفر کرنا ترک کرنا شروع کر دیا ہے کیونکہ جو بھی مسافر ان ڈرائیو میں سفر کرتے ہیں نہ ان کی جان محفوظ ہیں نہ اعمال محفوظ ہے اور نہ ہی عزت محفوظ ہے۔
مزید پڑھیں :12بھائی 6 دلہنیں،جانئے حیران کن صدیوں پرانی روایت