اہم خبریں

عہدہ کوئی بھی ہو، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں،بیرسٹرعقیل

اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) بیرسٹرعقیل نے کہا ہے کہ مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے9مئی کوفسادبرپاکیاگیا۔ 9مئی کومنصوبہ بندی کےتحت 200سےزیادہ مقامات پرحملےکیےگئے۔
آج کےفیصلےمیں آئین وقانون کابول بالاہوا۔ 9مئی مقدمات پرسرگودھاعدالت کےفیصلے کاخیرمقدم کرتےہیں۔ انسداددہشتگردی عدالت میں تمام ملزمان کاشفاف ٹرائل ہوا۔ اگر ثبوت موجود ہیں تو قانون حرکت میں ضرور آئے گا۔
بیشتر کیسز میں دن اور رات کا فرق واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز، آڈیوز، اور واٹس ایپ میسجز موجود ہیں۔ سی سی ٹی وی کی بھی ڈیمانڈ تھی، اب وہ منظر عام پر آ چکی ہے۔ پارٹی لیڈرز کی حرکات کے واضح ثبوت موجود ہیں۔
قانون اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ چاہے ایم این اے ہوں یا ایم پی اے، قانون سب کے لیے برابر ہے۔ عہدہ کوئی بھی ہو، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔ قانون حرکت میں آئے گا تو انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔
الحمدللہ، قانون کے نفاذ میں شفافیت دکھائی دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں