راولپنڈی (اے بی این نیوز )علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عمران خان کےخوف میں10،10سال قیدکی سزائیں سنائی جارہی ہیں ۔ یہ لوگ پاگل ہوگئے ہیں۔ یہ اپنے لئے گھڑا کھود رہے ہیں۔ پاکستان میں بہترین ججز بھی ہیں۔
ایک اے ایس آئی سے گواہی دلوائی جو وہاں موجود ہی نہیں تھا۔ سزائیں دی جارہی ہے راتوں کو اتوار کو عدالتیں لگ رہی ہیں۔ بچھر صاحب کا فون آیا تھا بتایا دس سال کی سزا ہوئی ہے۔
نواز شریف اور انکا خاندان پاکستان لوٹ کے لے گئے۔
جن کو سزائیں دینی چاہیئے تھی انکو ہمارے اوپر مسلط کیا ہوا ہے
مزید پڑھیں :9 مئی کیس،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر اور پی ٹی آئی کارکنوں کو 10 سال قید کی سزا