لاہور (اے بی این نیوز ) انسداد دہشت گردی کی عدالت سرگودھا نے میانوالی میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کے کیس کا فیصلہ 9 مئی کو سنایا، عدالت نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر، رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ، رانا بلال اور پی ٹی آئی کے 80 کارکنوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔
عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا جب کہ کیس کے بیشتر ملزمان پہلے ہی ضمانت پر باہر ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فیصلہ سنانے کے وقت کوئی بھی ملزم عدالت میں موجود نہیں تھا۔عدالت نے احمد خان بچھر سمیت 32 نامزد ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔
واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے اور حکومتی اور فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے تھے، جنہیں پاکستان کی سیاسی تاریخ کے سنگین ترین واقعات میں شمار کیا جاتا ہے۔
میانوالی میں بھی مظاہرین نے سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا اور امن و امان کی صورتحال کو بری طرح متاثر کیا۔ان واقعات کے بعد متعدد سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔
احمد خان بچھر، احمد چھٹا، رانا بلال اور دیگر پر ان فسادات کے مرکزی کرداروں میں شامل ہونے کا الزام تھا۔ سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اس کیس کی سماعت جاری تھی جس کا اب فیصلہ سنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :تیل کی قیمتوں میں کمی