لاہور (اے بی این نیوز ) قائمقام سپیکرپنجاب اسمبلی ظہیراقبال چنڑنےاپوزیشن کے26ارکان کوبحال کردیا۔ ظہیراقبال چنڑ نے کہا کہ
26ارکان کوبحال کرنےکاحکم دیتاہوں۔
ظہیراقبال چنڑکی نوٹیفکیشن جاری کرکےاپوزیشن ارکان کوایوان میں لانےکی ہدایت۔ قبل ازیں لاہور اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کا معاملہ پر
مذاکرات کے بعد حکومتی ارکان نے اپوزیشن ارکان کو بحال کرانے کیلئے سر جوڑ لئے، حکومتی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی معطلی سے عوام کی نمائندگی کا نقصان ہو رہا ہے۔
قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ آج 26 ارکان کو بحال کریں گے۔
حکومتی ارکان نے اپوزیشن ارکان کو بحال کرنے کی سپیکر سے گزارش کی۔ لاہور:آج حکومت پوائنٹ آف آرڈر پر معطلی کا معاملہ ایوان میں اٹھائے گی۔
پوائنٹ آف آرڈر پر قائم مقام سپیکر اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو بحال کریں گے۔
مزید پڑھیں :تیل کی قیمتوں میں کمی