اسلام آباد (اے بی این نیوز ) ادکارہ حمیرا اصغر کیس میں مزید انکشافات۔ حمیرا اصغر اور مالک مکان کے درمیان کرائے کا تنازع 2019 سے چل رہا تھا۔ اے بی این نیوز نے تفصیلات حاصل کرلیں۔
دستاویز کے مطابق حمیرا اصغر اور مکان مالک کے درمیان کرائے کا معاہدے 20 دسمبر 2018 کو ہوا تھا۔ معاہدہ مکمل ہونے پر مکان مالک نے حمیرااصغر کو فلیٹ خالی کرنے کی ہدایت کی۔ تین جون 2021 کو مکان مالک نے حمیرا اصغر کو فلیٹ خالی کرنے کا پہلا نوٹس بھیجا تھا۔
2023 تک مجموعی طور پر واجب الادا رقم 5 لاکھ 35 ہزار 84 روپے ہو گئی۔ عدالت نے مکان مالک کی درخواست پر 26 مارچ 2025 کو عملدرآمد کا حکم جاری کیا۔ مالک کی جانب سے حمیرا اصغر کے زیر استعمال فلیٹ کا تالا توڑ کر قبضہ دلوانے کے لئے درخواست دائر کی تھی۔
مزید پڑھیں :سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ،تحریک انصاف کا 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ،اجازت مانگ لی