اسلام آباد (اے بی این نیوز ) راو لپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش۔ سڑکیں تالاب بن گئیں۔ پانی گھروں میں داخل ۔ نشیبی علا قے زیر آ ب ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ 25جولائی تک جاری رہے گا۔ دیگر شہروں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش سے معمولاتِ زندگی متاثر ۔ نالہ لئی کی مسلسل نگرانی جاری۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 6 فٹ ۔ گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 5فٹ ہے۔ نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری اور عملہ نگرانی پر مامور۔ شہر میں دفعہ 144 نافذ ۔ ندی نالوں میں نہانے پر پابندی ۔ واسا عملے کی چھٹیاں منسوخ۔ راول ڈیم کےسپل ویز کھول دئیے گئے۔
مری میں موسلادھار بارش سے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ۔ کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔ ریسکیو آپریشنز جاری۔ 11 افراد اور گاڑیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ 3 افراد پتھر لگنے سے معمولی زخمی۔ نمب بروری میں بڑی چٹان سرک گئی۔ دو گھر زد میں آگئے۔ خراب موسم کے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم۔ شہریوں کو شدید مشکلات۔
خیبرپختونخوا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی و مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری۔ 10 افراد جاں بحق۔ ۔ 2 زخمی ہو گئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 بچے۔ 2 مرد اور ایک خاتون شامل ۔ بارش اور سیلاب کے باعث 10 گھروں کو نقصان پہنچا ۔
مزید پڑھیں :مون سون بارشوں کا دوسرا سپیل،تباہی مچا دی،ہلاکتیں،در جنوں گاڑیاں بہہ گئیں،17 افراد تاد تاحال لا پتہ