اہم خبریں

کل موسم کیسا رہے گا،کہاں بارش اور کہاں دھوپ ہوگی،کس علاقہ میں نیا بارشی سسٹم داخل ہو گا،جانئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز           ) کل تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کی توقع، بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔ سندھ میں زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب، جبکہ جنوب مشرقی سندھ (کراچی سمیت) میں بارش ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا کےکئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع۔ بلوچستان ، شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں کل 22 جولائی 2025 کو موسم مرطوب اور جزوی ابر آلود رہے گا، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دن کا درجہ حرارت 18 سے 21°C کے درمیان، رات کو 10 سے 12°C تک رہے گا۔

گلگت بلتستان میں کل 22 جولائی 2025 کو موسم جزوی طور پر دھوپ والا رہے گا اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ درجہ حرارت معتدل اور خوشگوار رہے گا۔ اہور سمیت پنجاب میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد تک جا سکتا ہے۔
درجہ حرارت لاہور میں 28 سے 33°C کے درمیان رہے گا۔ایک نئے بارشی سسٹم کے باعث لاہور اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور طوفان آ سکتے ہیں۔
مجموعی طور پر موسم بھاری اور بادلوں سے ڈھکا ہوا رہے گا، کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں :بلوچستان سانحہ ،فائرنگ کی ویڈیو میں سردار موجود نہیں تھا ، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

متعلقہ خبریں