کوئٹہ (اے بی این نیوز )وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میں متاثرین کے ساتھ ہوں ، ظلم ہوا ہے ہم نے کسی کو نہیں چھوڑا نا ۔ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بلوچستان واقعے ملوث ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ہم اس کیس کو ٹیسٹ کیس بنائیں گے تا کہ دوبارہ ایسا نہ ہو۔ میری پریس کانفرنس کا مقصد متاثرین پر تنقید کرنا نہیں تھا ۔
بندوق اُٹھا کر کسی کو قتل کرنے کا کسی کو اختیار نہیں۔
متاثرہ خاندان کی طرف سے کسی نے کوئی معلومات پولیس کو نہیں دیں۔ ملزم کو گرفتار کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کی گئی ۔ سردار بڑا آدمی ہے ، لیکن ہم نے ہاتھ ڈالنے میں ہچکچاہٹ نہیں دیکھائی ۔
فائرنگ کی ویڈیو میں سردار موجود نہیں تھا ۔ ہمیں اتنی بڑے واقعے کی خبر پہلے مل جانی چاہیے تھی ۔ ہم مزید ملزمان کو گرفتار کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے تفصیل سے بات ہوئی ہے۔
قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ جرگے کا نظام ختم ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں :حمیرا اصغر کی طبعی موت یا قتل،نئے انکشافات فیلٹ سے اہم ترین شواہدمل گئے،تفتیش نےنیارخ اختیار کر لیا
