اہم خبریں

بارشیں، گندگی ،تعفن،گیسٹرو اور ڈائریا کا پھیلائو،الرٹ جاری

راولپنڈی (اے بی این نیوز)ضلعی انتظامیہ کا گیسٹرو اور ڈائریا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ راولپنڈی، مری کے تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو فوری اقدامات کی ہدایت بھی کر دی گئیں۔ ضلعی ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے

کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے اور فروخت کرنے والے مقامات کی سخت چیکنگ کا حکمدے دیا۔ ہوٹلز، ریسٹورنٹس، بیکریز اور آئس فیکٹریز کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری۔

گندے پانی کے ذرائع کی کلورینیشن اور پانی کے نمونوں کی جانچ کا حکم بھی دیا گیا۔ ہیلتھ افسران کو غیر معیاری برف، کٹے ہوئے پھل اور ناقص مشروبات کی فروخت روکنے کا ٹاسک دے دیا۔

ملازمین کی میڈیکل اسکریننگ اور رجسٹریشن یقینی بنانے کے احکامات جاری۔ عوام میں صاف پانی، صفائی اور ذاتی حفظانِ صحت پر آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ۔

ہوٹلز اور بازاروں میں ناقص صفائی پر کارروائی کیلئے سیکشن 144 نافذ کرنے کی تجویز۔ ہیلتھ ٹیموں کو کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری رسپانس کا حکم۔

غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ڈاکٹرز اور اسپتالوں کا عملہ گیسٹرو اور فوڈ پوائزننگ کے علاج کیلئے تیار رہے۔

گندے پانی اور ناقص خوراک کے خلاف سخت ایکشن لینے کیلئے افسران کو ہدایات۔ ڈی ایچ اے چیف ایگزیکٹو کا تمام افسران کو فوری الرٹ رہنے کا حکم۔

مزید پڑھیں :بارش میں شدت ،نالہ لئی بپھر گیا،پانی کا بہاؤ 14 فٹ ہو گیا، رین ایمرجنسی نافذ

متعلقہ خبریں