پشاور (اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن میں جیتنے والے امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر پیپلزپارٹی کی روبینہ خالد اور آزادامیدوار روبینہ ناز سینیٹر منتخب۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق
روبینہ خالد کو52 جبکہ روبینہ ناز کو 89ووٹ ملے۔ اعظم سواتی اور جے یوآئی کے دلاور خان ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر سینیٹر منتخبہو ئے۔ اعظم سواتی نے 89 اور دلاور خان نے 54 ووٹ حاصل کیے۔
سات جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی کے 4اور اپوزیشن کے 3سینیٹر کامیاب ہو ئے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار مراد سعید 26ووٹ لیکر جنرل نشست پر کامیابرہے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل جاوید 22ووٹ لیکر جنرل نشست پر کامیابہو ئے۔
مرزا محمد آفریدی اور نورالحق قادری نے 21، 21 ووٹ حاصل کیے۔ جے یو آئی کے مولانا عطا الحق درویش 18 ووٹ لے کر کامیاب ہو ئے۔ جے یو آئی کے نیاز احمد 18 ووٹ حاصل کر کےسینیٹر منتخب۔
پیپلزپارٹی کے طلحہ محمود 17 ووٹ لیکر جنرل نشست پر سینیٹر منتخبہو گئے۔
مزید پڑھیں :بلوچستان ، خاتون اور مرد کے قتل کا معاملہ ، نیا موڑ سامنے آگیا،وزیر اعلیٰ کو اہم ہدایات جاری