پشاور (اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور تمام 145 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا ہے۔ آخری ووٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈالا۔ دوسری جانب پنجاب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم کامیاب ہوگئے ہیں۔
سپیکر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا بابر سلیم سواتی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں دن بھر انتخابی عمل کے ساتھ ساتھ اراکین اسمبلی کو مزیدار دم پخت، چکن ڈھاکہ، مٹن بار بی کیو، نان کلچ اور بادامی کھیر سے بھی تواضع کی گئی۔
کے پی اسمبلی میں جنرل نشستوں پر 4 حکومتی اور 3 اپوزیشن امیدوار میدان میں ہیں جب کہ خواتین اور ٹیکنو کریٹس کی 2، 2 نشستوں پر دونوں جانب سے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، نورالحق قادری، روبینہ ناز اور اعظم سواتی امیدوار ہیں۔
مخالف امیدواروں میں مسلم لیگ ن کے نیاز احمد، پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود اور جے یو آئی کے عطاالحق شامل ہیں جب کہ خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد اور جے یو آئی کے دلاور خان بھی مدمقابل ہیں۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد امیدواروں کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت 6 سیٹیں حکومت اور 5 اپوزیشن کو جائیں گی۔ 3 ناراض امیدوار وقاص اورکزئی، ارشاد حسین اور عرفان سلیم رات گئے دستبردار ہوگئے جبکہ خرم ذیشان تاحال الیکشن سے دستبردار نہیں ہوئے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں 92 حکومتی اور 53 اپوزیشن ارکان ہیں۔ جنرل نشست جیتنے کے لیے 19 ووٹ درکار ہیں جبکہ خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں کے لیے 49 ووٹ درکار ہیں۔ اپوزیشن کو اپنی تیسری جنرل سیٹ جیتنے کے لیے مزید 4 ووٹ درکار ہوں گے۔ 5 میں سے 4 ناراض ارکان دستبردار ہو چکے ہیں جبکہ خرم ذیشان تاحال امیدوار ہیں۔
مجھے ٹکٹ صرف عمران خان کے فیصلے کی وجہ سے ملا، پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدوار مرزا آفریدی
پی ٹی آئی کے سینیٹ کے امیدوار مرزا آفریدی نے کے پی اسمبلی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ووٹ مجھے ضرور ملے گا، مجھے ٹکٹ عمران خان کے فیصلے کی وجہ سے ملا۔
مزید پڑھیں :دریائے جہلم، چناب، راوی اور ستلج میں فلڈ الرٹ جاری